حکومت نے عوام کی معیشت پر شب خون مارا ، جماعت اسلامی میانوالی

حکومت نے عوام کی معیشت پر شب خون مارا ، جماعت اسلامی میانوالی

حکومت نے عوام کی معیشت پر شب خون مارا ، جماعت اسلامی میانوالی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مزدور طبقے کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے گا. حافظ جاوید اقبال

میانوالی (نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دم بے تحاشا اضافہ، حکومت نے عوام کو رگڑ کر رکھ دیا ہے ،رات گئے حکومت نے عوام کی معیشت پر شب خون مارا ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں137.23 اور ڈیزل کی قیمت میں 184.49 روپے اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مزدور طبقے کا چولہا ٹھنڈا ہوجائے گا. اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا. سب سے زیادہ طلبہ اور ان کے والدین ہوں گے کیونکہ چنگ چی رکشاؤں،ویگنوں وغیرہ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا، گھی، چینی، دودھ، بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ آئی پی پیز ابھی تک حکومت کی چہیتی بنی ہوئی ہیں بجلی پیدا کریں یا نہ کریں عوام کی گردن پر پاؤں رکھ کر حکومت ان کا حصہ بھی وصول کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن وہاں کی حکومتوں نے اس طرح عوام کو نہیں لوٹا جس طرح ن لیگ کی حکومت نے عوام پر ظلم ڈھایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں