ماڈل ریڑھیوں کیلئے جگہ نہ ہونے سے فنڈز ضائع ہونیکاخدشہ
ماڈل ریڑھیوں کیلئے جگہ نہ ہونے سے فنڈز ضائع ہونیکاخدشہ ضلع کونسل8کروڑ کی لاگت سے مجموعی طور پر 432 ماڈل ریڑھیاں بنا رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کی جانب سے بنائی جانے والی ماڈل ریڑھیوں کے لئے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ فلاپ اور خطیر حکومتی فنڈز ضائع ہونے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ متعدد ماڈل ریڑھیاں دفتر بلدیہ کھڑ ی کھڑی کباڑ بننے لگیں ذرائع کے مطابق ضلع کونسل سرگودھا 8کروڑ کی لاگت سے ضلع بھر کر لئے مجموعی طور پر 432 ماڈل ریڑھیاں بنا رہی ہے جس میں سے 50ریڑھیاں شہر میں میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں لگائی جارہی ہیں جب کہ تحصیل سرگودھا کے گنجان آباد دیہی علاقوں میں 108جبکہ باقی دیگر تحصیلوں کو 54-54 ریڑھیاں اہم مقامات پر بلامعاوضہ لگائی جانا تھیں جن کی کوئی قیمت نہیں لی گئی اس حوالے سے اکثر ایسے مقامات تجویز کئے گئے جہاں دکان مالکان اوران ریڑھیوں والوں کے ساتھ جھگڑے معمول بن گئے ہیں جبکہ بعض غیر فعال جگہ پر لگائی گئی ہے جس وجہ سے یہ منصوبہ ناکام اور حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے ۔