چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے
چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے کامران کے گھر سے پچاس لاکھ کے زیورات، پانچ لاکھ روپے نقدی چھین لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران 10شمالی میں محمد اعجا ز کی کینو فیکٹری کا ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی ٹرانسفارمر نامعلوم چور اتار کر لے گئے ،90شمالی کے جاوید کامران کے گھر سے پچاس لاکھ روپے مالیت کے زیورات، پانچ لاکھ روپے نقدی،اسی طرح مڈھ پرگنہ کے محمد عثمان کی ٹیلر شاپ سے 80ہزار روپے مالیت کے پچیس سوٹ،شاہ پور صدر میں نجی موبائل کمپنی کی عمارت سے دو لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں،چک قاضی سے محمد علی ،لاری اڈا سے محمد امجد،واٹر سپلائی روڈ سے بابر وقاص کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔