روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا اہتمام

 روڈ سیفٹی کے حوالے سے  آگاہی لیکچر کا اہتمام

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ٹریفک ایجوکیشن کی جانب سے جامع مسجد سلطانیہ مہارانوالہ کالا باغ روڈ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

ڈی ٹی او میانوالی طئیب علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ کالاباغ روڈ پر ہونے والے حادثات کے پیش نظر ڈی پی او میانوالی نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو کالاباغ روڈ کے نواحی علاقہ جات کی مساجد میں ایجوکیشن پروگرام ترتیب دے کر رہائشیوں کو ٹریفک اویئرنس لیکچرز کے اہتمام کی خصوصی ہدایات کی۔انھوں نے کہا کہ جہاں سکول کالجز میں نوجوانوں کو لیکچرز کے ذریعے خاطر خواہ آگاہی فراہم کی جارہی ہے وہاں پر جب گھر کے سربراہ کو ٹریفک قوانین،جن میں کم عمری میں ڈرائیونگ کی ممانعت،لین ڈسپلن،ہیلمٹ کی افادیئت،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ شامل ہیں سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں