بارشیں ،کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر خوشاب

 بارشیں ،کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال  سے بروقت نمٹنے کے لیے انتظامات  مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں حالیہ بارشوں کے سپیل کے پیشِ نظر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی، فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل الرٹ رہیں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔اجلاس میںآوارہ کتو ں کے خاتمے کیلئے ڈاگز کلنگ مہم کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا موثر حل یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں