شاہپور جیلوں میں قیدیوں کو فراہم طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

شاہپور جیلوں میں قیدیوں کو فراہم طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

شاہپور جیلوں میں قیدیوں کو فراہم طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت پریژن (جیل) ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سرگودھا اور شاہپور جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ڈی ایم ایس ڈاکٹر مسعود ٹیچنگ ہسپتال، ایم ایس ٹی ایچ کیو 90 جنوبی و شاہپور، سپرنٹنڈنٹ جیل سرگودھا شاہپور اور انچارج پریژن نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں جیل ہسپتالوں میں روزانہ تقریباً 300 او پی ڈی جبکہ 30 مریض انڈور میں زیر علاج ہوتے ہیں اور ہر قیدی کا علیحدہ ماہانہ ہیلتھ پروفائل مرتب کیا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جیلوں میں قیدیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دونوں جیلوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے اور ادویات کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جیل ہسپتالوں میں فوڈ ہائیجین اور سینیٹیشن کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے جیلوں میں پیدا ہونے والے میڈیکل ویسٹ کو محفوظ اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگانے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں