خوشاب:ذوالفقار بھٹو کی برسی، پیپلز پارٹی کا تعزیتی،دعائیہ اجتماع
ب خوشاب:ذوالفقار بھٹو کی برسی، پیپلز پارٹی کا تعزیتی،دعائیہ اجتماع ایسے مدبر اور عوام دوست رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں:ملک محمد علی ساول
خوشاب (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی جوہرآباد سٹی کے زیر اہتمام سٹی صدر عمران سنبلی کی زیر صدارت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد علی ساول، جنرل سیکرٹری باسط راجڑ، ڈاکٹرز ونگ کے صدر ڈاکٹر ملک ربنواز اعوان، سابق ضلعی صدر ڈاکٹر نعیم صادق اور پیپلز یوتھ پنجاب کے صدر محسن ملہی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک محمد علی ساول نے ذوالفقار علی بھٹو کی قومی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مدبر اور عوام دوست رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی سے نکال کر نئی امید دی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بحرانوں میں گھری ہوئی قوم ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے ، اور ان شاء اللہ پارٹی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔