مہنگی آئس کریم فروخت کرنیوالا بیکری مالک پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مہنگی آئس کریم فروخت کرنیوالا بیکری مالک قانون کی زد میں آ گیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صباء کوثر نے معظم آباد میں ایک بیکری پر چھاپہ مار کر آئس کریم مہنگے داموں فروخت کرنے پر دوکاندار کو پکڑ لیا، ملزم ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ 180روپے کی بجائے 200روپے میں فروخت کر رہا تھا ۔