نوجوان کو خنجروں کے وار کرکے زخمی کر دیا

نوجوان کو خنجروں کے  وار کرکے زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد نے نوجوان کو خنجروں کے وار کرکے ادھ موا کر دیا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔۔۔

نواحی اشرف کالونی میں تین نامعلوم افراد نے خنجر کے وار کر کے نوید انجم کو شدید زخمی کر دیا،اور فرار ہو گئے ، نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں