یونین کونسل دفتر میں عملہ پر تشدد، مقدمہ درج

یونین کونسل دفتر میں عملہ  پر تشدد، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل دفتر میں داخل ہو کر کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا۔۔۔

 یونین کونسل وجھ کے دفتر میں گزشتہ روز افتخار نامی شخص نے داخل ہو کر نائب قاصد محمد رمضان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں