سیوریج ٹیکس نوٹسز پر تاجروں کا احتجاج، واپس لینے کا مطالبہ
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا کی جانب سے گھروں کے ساتھ ساتھ دکانوں سے سیوریج ٹیکس کی ریکوری اور تاجروں کو نوٹسز جاری کرنے کے معاملے پر کچہری بازار کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔
دکانداروں کو 2807 روپے ماہانہ سیوریج ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ، جس پر تاجروں نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ گھریلو سیوریج کے استعمال کے باوجود دکانوں پر اضافی ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ نوٹس فوری طور پر واپس لیے جائیں۔احتجاج کرنے والے تاجروں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس معاملے پر نظرثانی کرے ۔