سلطان ٹاؤن میں سہولیات کا فقدان، سیوریج نظام بند

سلطان ٹاؤن میں سہولیات کا فقدان، سیوریج نظام بند

الیکشن سے قبل مختلف سیاسی رہنمائوں نے وعدے کئے جو پورے نہ ہو سکے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سلطان ٹاؤن میں بنیادی شہری سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہلِ علاقہ کے مطابق سیوریج نظام کی بندش کے باعث علاقے میں گندہ پانی جمع ہو رہا ہے جس سے نہ صرف مکین بلکہ راہگیر بھی شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ الیکشن سے قبل مختلف سیاسی رہنما ان کے علاقے میں آ کر مسائل حل کرنے کے وعدے کرتے رہے ، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔اہلِ علاقہ کے مطابق گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور معمولی بارش کے بعد پورا علاقہ جوہڑ کا منظر پیش کرتا ہے ۔مکینوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں