پاک فوج بھرتی کیلئے ابتدائی ٹیسٹ 18 اور 19 مئی کو ہو گا

پاک فوج بھرتی کیلئے ابتدائی  ٹیسٹ 18 اور 19 مئی کو ہو گا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاک فوج میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ضلع سرگودھا میں 18 اور 19 مئی کو ابتدائی ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے ۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سلانوالی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ مومن میں ٹیسٹنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔منتظمین نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے اصل شناختی دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ مراکز پر پہنچیں۔انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں