میانوالی: دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد

 میانوالی: دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد

میانوالی: دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی

میانوالی، کندیاں (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ضلع میانوالی میں دریاؤں، نہروں اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے اور تیراکی پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کر دی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ دریاؤں اور نہروں میں ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکل اور تھانوں کی حدود میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں دریاؤں، نہروں، ڈیمز، ندی نالوں، پانڈ ایریاز اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد ہے ۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد کریں۔ اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی خلاف ورزی سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں