ایلومنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے مکمل طور پر فرنشڈ ایلومنائی آفس کا افتتاح
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق طالب علم اور ایلومنائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود کی جانب سے عطیہ کیے گئے مکمل طور پر فرنشڈ ایلومنائی آفس کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، ڈینز، ڈائریکٹرز، پرنسپلز،اور دیگر سینئر انتظامی و تدریسی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے خالد محمود کے جذب وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے سابق طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایلومنائی آفس کے قیام سے سابق طلبہ اور جامعہ کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ ملے گا۔ اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے خالد محمود کی جانب سے اس کاوش کو یونیورسٹی کے لیے قابلِ قدر تحفہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر سابق طلبہ بھی اپنی مادرِ علمی کی ترقی اور استحکام میں اسی جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے ۔