ڈسٹرکٹ خوشاب میں گندم کی 80 ہزار بوری کا ہدف مقرر
35سوروپے من کے حساب سے خرید کرسو فیصد ہدف یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں گندم خریداری ہدف کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سال 2026 میں گندم کے مقرر کردہ ہدف کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خوشاب چوہدری مزمل نے گندم باردانہ خریداری مہم اور ٹارگٹ کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ خوشاب میں گندم کی 80 ہزار بوری کا ہدف مقررکیا گیا ہے ضلع بھرسے گندم کی گوداموں تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اے ڈی سی آر عبداﷲ خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ ،پیرا فورس انچارج اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکو گندم ہدف حاصل کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپ دیا اور کہا کہ ضلع بندی احکامات کے تحت گندم کی سمگلنگ کو روکا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کہا کہ گندم کے حوالے سے رواں سال 2026 میں حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسانوں،غلہ منڈیوں ودیگر ذرائع سے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کے حساب سے خرید کرگندم کا سو فیصد ہدف یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کیا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کوانتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔