غربت اور پسماندگی کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے معاشی پالیسیوں میں ترمیم ضروری ،رضوان مختار رندھاوا
خوشاب(نمائندہ دنیا ) سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے غربت اور پسماندگی کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے معاشی پالیسیوں میں ترمیم ضروری ہے۔
حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں جاگیرداروں اور وڈیروں کو نوازنے کی بجائے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین اور پنشنروں کو ٹیکسوں کی لپیٹ میں لینے کی پالیسی ختم کر کے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر توجہ دے ، اپنی رہائش گاہ چک47ایم بی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو حکومتی سطح پر اقتصادی بحالی کے بلندو بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں اور دوسری جانب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس عائد کرنے ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وزرا اور مشیروں اور پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں اور مراعات میں سو فیصد اضافہ کو قومی خزانے پر بوجھ تصور نہیں کیا جاتا لیکن چھوٹے تنخواہ داروں کی تنخواہوں میں اضافے کا ذکر ہو تا ہر تو حکمرانوں کے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں جو کسی بھی حوالے سے قرین انصاف نہیں حکومت کو اس ناروا پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔