ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے چار لاکھ روپے ہتھیالئے

ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری  سے چار لاکھ روپے ہتھیالئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے چار لاکھ روپے ہتھیانے والے شخص کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔

گلشن رحمان کے رہائشی فرمان احمدنے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے بھائی کو محکمہ سوئی گیس میں ملازمت کیلئے جمیل پارک کے رہائشی عرفان احمد نے چار لاکھ روپے دیئے جس کا کہنا تھا کہ اس کا بھائی رضوان محکمہ سوئی گیس میں ملازم ہے اور پہلے بھی کئی افراد کو محکمہ میں ملازمت دلوا چکاہے تاہم ملزم ٹال مٹول کرتا رہا اور بعدازاں نوکری دلوانے اور رقم کی واپسی سے بھی صاف انکاری ہو گیاجس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں