ورکشاپ کی چھت اچانک گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے

ورکشاپ کی چھت اچانک گرنے  سے چار افراد ملبے تلے دب گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 47پل کے علاقے میں واقع ایک آٹو ورکشاپ کی چھت اچانک گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ورکشاپ میں گاڈر اور بالوں پر مشتمل چھت کو جیک کے ذریعے اٹھایا جا رہا تھا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کام کے دوران جیک سلپ ہو گیا جس کے باعث پوری چھت زمین بوس ہو گئی اور وہاں موجود چار افراد ملبے کے نیچے دب گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کر دی۔،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں شامل 62 سالہ اختر محمود اور 25 سالہ محمد عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں