مشکوک افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں سماج دشمن عناصر کو غیر مسلح کرنے کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران تین اور مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
سٹی پولیس جوہر آباد نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے رائفل 8ایم ایم 5کارتوس جبکہ قائد آباد پولیس نے دوران گشت دو افراد کو گرفتار کے کے ان کے قبضہ سے دو تیس بور پسٹل اور پانچ کارتوس بر آمد کئے ہیں ، تینوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزان میں آرمز ایکڑ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شتروع کر دی گئی ہے ۔