چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر اوباش کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی صہیب کالونی میں چھ سالہ معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنیوالا اوباش قانون کی زد میں آ گیا بتایا جاتا ہے۔
کہ بشیر نامی نوجوان نے اپنے محلے دار کی بیٹی چھ سالہ مسماۃ(ح) جو کہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کو چیز دلوانے کے بہانے اپنے گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچے کے شور واویلہ پر اہل محلہ کو آتا ہوادیکھ کر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔