انکم ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا
انکم ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا جنوبی بازار اور میانوالی روڈ پر دکانیں سیل ،مالکان پر بھاری جرمانے
خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں انکم ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا گزشتہ روز تحصیلدار خوشاب نے جوہر آباد میں ڈیفالٹرز کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے جنوبی بازار اور میانوالی روڈ پر واقع متعدد دکانیں سیل کر دیں اور ان کے مالکان پر بھاری جرمانے کئے ۔ اطلاعات کے مطابق کاروائی کے دوران ڈیفالٹر دکانداروں سے اسٹامپ ڈیوٹی اور زرعی انکم ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 4لاکھ39ہزرا روپے کی ریکوری کی گئی ، ریکوری آفیسر تحصیلدار خوشاب نے ڈیفالٹر دکاندراوں کو انتباہ کیا کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا رقوم فی الفور ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔