منشیات فروش گرفتار 1480 گرام چرس برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ صدر میانوالی کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 1480 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر میانوالی سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد آصف اقبال ولد محمد اقبال سے 1480 گرام چرس برآمد کی۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا۔