دو افرادسے اسلحہ برآمد

دو افرادسے اسلحہ برآمد

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے دوران چیکنگ جاوید اقبال سکنہ پائی خیل سے بندوق 12 بور، محمد عمران سکنہ پائی خیل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔

دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پائی خیل میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں