بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سرگودھا کے چیئرمین اسکواڈ کا ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین امتحانی مرکز کا دورہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے چیئرمین اسکواڈ نے جاری سالانہ امتحانات کے ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران امتحانی انتظامات، سیکیورٹی، نگرانی کے نظام اور امتحانی قواعد پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین اسکواڈ نے امتحانی عمل کے مختلف پہلوؤں کا معائنہ کرتے ہوئے امتحانی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں شفاف اور منظم ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے اختتام پر چیئرمین اسکواڈ نے جاری امتحانات کے مجموعی انتظامات اور قواعد و ضوابط کی پابندی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔