اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پپلاں کا دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کا تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پپلاں کا دورہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی، زنانہ و مر دانہ وارڈز، فارمیسی سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
مریضوں کی عیادت کی صفائی ستھرائی کے نظام اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو سرکاری ادویات کے علاوہ تمام طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔