گلگت بلتستان میں کامیابی پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح، شہادت اعوان

گلگت بلتستان میں کامیابی پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح، شہادت اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون وا نصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی انتخابی معرکہ آرائی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح اس نظریاتی جماعت کی ملک گیر مقبولیت کی دلیل ہے۔

 انشاء اﷲ شہید بھٹو کے افکار و نظریات کی امین ہماری جماعت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی شاندرا کامیابی کی روایت برقرار رکھے گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کے استحکام اور ملک قوم کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مکین اس کے قائدین پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو ملنے والی شاندار کامیابی دراصل آئین اور جمہوری اقدار کی فتح ہے ، انشاء اﷲ ہماری جماعت اپنے ہم خیال اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بنیادوں میں ہمارے قائدین کا خون شامل ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن قومی مفادات پر سودا بازی نہیں کی ، پیپلزپارٹی آج بھی انہی روایات کو سامنے رکھ کر قومی اور صوبائی ایوانوں میں اپنا بھر پور پارلیمانی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ سردار آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید قائدین کی اعلی روایات کے امین ہیں انشاء اﷲ ان کا ہر قدم ملک و قوم کے مفاد میں ہی اٹھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں