مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

سیٹلائٹ ٹاؤن میں ارشد محمود نے محمد اعظم نامی شہری کو ناحق قتل کیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ، پولیس کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں ارشد محمود نے محمد اعظم نامی شہری کو ناحق قتل کیا تھا، جس کے بعد تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی اور عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے اور چالان سیشن عدالت میں پیش کیا، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مؤثر تفتیش اور مضبوط پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے مجرم ارشد محمود کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں