تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے

تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے

ڈیروں سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 8شمالی کے قریب عمر فاروق سے تین نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے اسی طرح 10جنوبی کے قریب یاسر مختار جبکہ سالم کے قریب احمد نامی شہری سے بھی نامعلوم ڈاکو ؤں نے لاکھوں روپے نقدی چھین لی ، جبکہ 81شمالی میں قائم محکمہ سوئی گیس کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ (ٹی بی ایس )سے نامعلوم چور دو لاکھ روپے مالیت کا سامان کھول کرلے گئے ،بھلوال کے نجی شادی ہال میں فنگشن کے دوران نازیہ پروین کے پرس سے نامعلوم چور نے 55لاکھ روپے مالیت کے زیورات نکال لئے اور رفوچکر ہو گیا،دودہ کے نور حیات،امیر کالونی کے شان علی کے گھروں سے قیمتی سامان ،نقدی وغیرہ ،سلامت پورہ کے مزمل حسین کی آٹا چکی سے پچاس ہزار روپے سے زائد مالیت کی گندم اور آٹا،112شمالی کے شوکت نذیر،میانی کے محمد شہیر شہزاد ،شریف کے محمد ریاض کے ڈیروں سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ،علاوہ ازیں 31شمالی میں عرس میں شرکت کے دوران نامعلوم جیب تراش نے ظہیر عباس کو قیمتی موبائل سے محروم کر دیاپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں