یکم محرم کو یوم شہادت عمر فاروق منانے کے لئے تیاریاں شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ملک بھر میں یکم محرم الحرام کو یوم شہادت عمر فاروق کو عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں جن کے تحت مساجد میں سیرت صحابہ کانفرنس،عظمت فاروق اعظم سمینار اور ریلیاں نکال مذہبی جوش وخروش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس حوالہ سے اتحاد العلماء ضلع سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے بتایا کہ یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق کو پورے مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے مرکزی عید گاہ سے عظمت فاروق اعظم ریلی نکالی جائے گا۔جس کی قیادت مقامی علماء کریں گے جن کا کہنا ہے کہ یکم محرم کو یوم شہادت حضرت فاروق اعظم کے دن کو منانے کا مقصد اس دن کی اہمیت کو اجاگر کر کے نونہالان کو عظمت و ناموس صحابہ سے روشناس کرانا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس دن کی مناسبت سے قرار دادوں کے زریعے صحابہ کے ایام سرکاری طور پر منانے اور سرکاری تعطیل کے مطالبات کو دھرانا ہے ۔