تیز رفتار ی کے باعث 2موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

 تیز رفتار ی کے باعث  2موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)130شمالی کے قریب تیز رفتار ی کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں کے نام نوید اختر اور تصور عباس بتائے جاتے ہیں جنہیں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نوید کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تصور عباس کی غفلت کے باعث پیش آ یا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں