چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کی روشنی میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم وقاص، مزمل اور شہباز کے قبضہ سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔