پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے جمع پونجی لوٹ لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے جمع پونجی لوٹ لی گئی۔
جیل روڈ کی رہائشی رضیہ سلطانہ نے پولیس کو بتایا کہ عزیز کالونی کے وقاص جو کہ مقامی رئیل اسٹیٹ کا مالک ہے نے پاکیزہ گارڈن میں ایک پلاٹ کا معاہدہ کر کے تیس لاکھ روپے وصول کئے مگر انتقال و رجسٹری کروانے میں لعت و لعل سے کام لینے لگا اور بعدازاں مذکور ہ رقم کا بوگس چیک کر دے کر روپوش ہوگیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مزید کاروائی جاری ہے ۔