عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ،ایس ڈی ای او پیرا فورس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پیرا فورس عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
مگر قانون کی خلاف ورزی کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائے گی جو لوگ تجاوزات اور گراں فروشی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ای او پیرا فورس ظفر خان بلوچ نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔