افتتاحی تختیاں نہیں،منصوبوں کی تکمیل ذمہ داری :سمیرا ملک

 افتتاحی تختیاں نہیں،منصوبوں کی تکمیل ذمہ داری :سمیرا ملک

افتتاحی تختیاں نہیں،منصوبوں کی تکمیل ذمہ داری :سمیرا ملکعوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث خوشاب میں متعدد ترقیاتی منصوبے ادھورے

خوشاب (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے ترقیاتی پروگرام کے تحت صرف افتتاحی تختیاں لگوانا کافی نہیں، بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچانا ہی عوامی نمائندوں کی اصل ذمہ داری ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے افتتاحی تقریبات اور فوٹو سیشن کی روایت ختم کی جانی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث ضلع خوشاب میں متعدد ترقیاتی منصوبے ادھورے پڑے ہیں، جن کا سنگِ بنیاد رکھا گیا، کام شروع ہوا مگر انہیں مکمل نہیں کیا گیا۔

سمیرا ملک نے کہا کہ وادی سون کو بین الاقوامی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے شروع کیا گیا سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ اور خوشاب و جوہرآباد کے شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا سفاری زو پارک منصوبہ اس کی نمایاں مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود یہ دونوں منصوبے مکمل نہیں ہو سکے ، جس سے قومی خزانے کا خطیر سرمایہ ضائع ہو رہا ہے ۔انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ نئی ترقیاتی سکیموں کے اعلانات کے بجائے زیرِ التوا منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں