ڈپٹی کمشنر کی پارکوں کی بحالی اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر کی پارکوں کی بحالی اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی پارکوں کی بحالی اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت احمد رضا چودھری نے فیروز خان نون پارک کا دورہ کیا ،مؤثر سکیورٹی کا حکم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے فیروز خان نون پارک، چک نمبر 47 شمالی کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد ارشد وٹو اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پارکوں کی تعمیر اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کی مستقل بحالی، مرمت، صفائی اور حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پارک بنانا کافی نہیں بلکہ انہیں ہر وقت شہریوں کے لیے بہترین حالت میں برقرار رکھنا بھی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ، پارکوں میں خواتین اور فیملیز کے لیے بہتر اور محفوظ تفریحی سہولیات فراہم کرنے ، مؤثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مزید تفریحی سہولیات متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی۔حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام پارکوں کا ازسرِنو تفصیلی معائنہ کیا جائے اور ان کی موجودہ حالت، بحالی، مرمت، صفائی، سکیورٹی اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں