فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ، فضل الرحمن بیان واپس لیں، شیر گورچانی
وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی نے دورہ سرگودھا کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حساس معاملات پر انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے اور ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا،اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جن والدین کے بیٹے ملکی سرحدوں پر وطن کے دفاع کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں یا جو اپنے لختِ جگر کی شہادت کا غم سہہ چکے ہیں، ان کے جذبات کا احترام ہر شخص پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،سردار شیر علی خان گورچانی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر پوری قوم متحد ہے اور پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں سے ملک کا دفاع یقینی بنایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments