خوشاب اور جو ہر آباد میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع

 خوشاب اور جو ہر آباد میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع

خوشاب اور جو ہر آباد میں ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کلمہ چوک اور چھتری چوک کے درمیانی علاقہ پر کام بر ق رفتار ی سے جاری

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے جڑواں شہروں خوشاب اور جو ہر آباد میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا ۔ پہلے مرحلہ میں خوشاب میں کلمہ چوک اور چھتری چوک کے درمیانی علاقہ کو جدید ترین ماڈل بازار بنانے کے منصوبہ پر کام بر ق رفتار ی سے جاری ہے جبکہ جوہر آباد خوشاب مین شاہراہ پر سیکورٹی لائٹس اور جوھر آباد کے مصروف ترین چوکوں و چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی ن تنصیب کاکام مکمل ہو چکا ہے ، دوسرے مرحلے میں جوہر آباد میں اندرون شہر بیوٹی فیکیشن کا کام شروع ہو گا ، وزیر اعلیٰ پنجا ب کے وژن کے تحت ٹریفک سگنلز کی تنصیب سے نہ صرف جوہرآؓاد کے حسن میں نکھار پیدا ہوا ہے ہے بلکہ حادثات کی شرح بھی کم ہو گئی ہے ، جبکہ خوشاب جوہر آبناد روڈ پر سیکورٹی لائیٹس کی تنصیب کے بعد مسافروں کیلئے رات اور دن کا تصور ختم ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہازیب حسین لابر خود براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور کام کے معیار اور رفتار کی ہر لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...