مون سون میں کرنٹ کا خطرہ، شہری بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں، فیسکو کی ہدایت

مون سون میں کرنٹ کا خطرہ، شہری بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں، فیسکو کی ہدایت

فیڈر پلر، ڈسٹری بیوشن باکس اور دیگر برقی تنصیبات خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، کھمبوں یا دیگر برقی تنصیبات کے قریب سے گزرنے سے گریز کیا جائے ،سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مون سون سیزن کے دوران فیسکو نے شہریوں سے بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھنے اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر (آپریشن) فیسکو فسٹ ڈویژن سرگودھا سرکل ہارون احمد گجر نے کہا ہے کہ شدید بارش، آندھی اور پانی کھڑا ہونے کی صورت میں بجلی کے کھمبے ، ٹرانسفارمر، اسٹی وائر، فیڈر پلر، ڈسٹری بیوشن باکس اور دیگر برقی تنصیبات خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے انہیں ہرگز ہاتھ نہ لگایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بارش کا پانی کھڑا ہو، خصوصاً بجلی کے کھمبوں یا دیگر برقی تنصیبات کے قریب، وہاں سے گزرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ پانی میں کرنٹ آ سکتا ہے ۔ اگر کہیں بجلی کی تار ٹوٹی ہوئی، کھمبا جھکا ہوا، چنگاریاں نکل رہی ہوں یا کوئی بھی خطرناک صورتحال نظر آئے تو اس سے محفوظ فاصلہ رکھا جائے اور فوری طور پر قریبی فیسکو دفتر یا شکایات مرکز کو اطلاع دی جائے ۔ کسی بھی ٹوٹی ہوئی تار کو خود ہٹانے یا بجلی کی مرمت کرنے کی کوشش نہ کریں، بچوں کو بجلی کی تنصیبات کے قریب جانے سے روکیں، گھریلو برقی آلات صرف خشک ہاتھوں سے استعمال کریں اور گھروں کی وائرنگ کو بارش کے پانی سے محفوظ رکھیں۔ فیسکو حکام کے مطابق بارش کے بعد اکثر بجلی تنصیبات میں کرنٹ ہوتا ہے جس کے باعث کسی بھی شخص یا جانور کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے جان جا سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...