مقدمات کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ، ڈی پی او
میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، کھلی کچہری سے خطاب
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے ڈی ایس پی آفس کوٹ مومن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری ازالے اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا، میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہری بلا جھجک میرے پاس آئیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں، ان کے جائز مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ کوٹ مومن کا دورہ بھی کیا اور ایس ایچ او رانا اسد اویس کو زیرِ تفتیش مقدمات کی جلد یکسوئی، مؤثر پولیسنگ اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments