امن کور کمیٹی کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

امن کور کمیٹی کے وفد کی کمشنر سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) امن کور کمیٹی کے وفد نے قاری احمد علی ندیم کی قیادت میں کمشنر حافظ شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

امن کورکمیٹی کے وفد میں قاری وقاراحمد عثمانی، میاں حافظ عبدالغفار آزاد اور امیر افضل اعوان شامل تھے ۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے حرمین شریفین کے روح پرور لمحات اور اپنے تجربات شیٔر کرتے ہوئے کہا کہ خانے کعبہ اور مدینہ منورہ کی نورانی فضائیں دل میں نقش ہو چکی ہیں، جہاں انسان دنیا سے کٹ کر اپنے رب کے انتہائی قریب محسوس کرتا ہے ۔وفد کے ارکان نے کمشنر سرگودھا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ان کی اس حاضری اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...