صوبائی وزیر صحت خوشاب کا دورہ ، کارکنوں سے ملاقات
صوبائی وزیر صحت خوشاب کا دورہ ، کارکنوں سے ملاقات ہماری جماعت کارکنوں کوکسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی ،خواجہ سلیمان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)صوبائی وزیر صحت سپیشلائز ہیلتھ کیئر خواجہ سلیمان رفیق نے ضلع خوشاب کا ایک روزہ دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی جنرل سیکرترتی ملک کرم الٰہی بندیال ، لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ ، لیبر ونک کے چوہدری اکرم شہزاد ، پنجاب اسمبلی کے رکن سردار ظفر عباس خان بلوچ ، ملک ربنواز چدھڑ، قا اری عبدالباسط اور امان اﷲ نیازی بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے نظرہاتی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ، ہماری جماعت انہیں کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی گی ، انہوں نے کارکنوں سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے تھور کردار ادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی ، ملاقات کے دوران دیگر پارٹی امور اور کشمیر کے الیکشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کی گیا ، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی معرکہ آرائی میں ہماری جماعت مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے انشاء اﷲ آزاد کشمیر میں بھی ہماری جماعت کی حکومت سازی کرے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments