ڈپٹی کمشنر کا میانوالی شہر کا دورہ،جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں میوزیکل نائٹ کے انتظامات کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا کا میانوالی شہر کا دورہ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے میانوالی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں میوزیکل نائٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے سی او ایم سی اور ستھرا پنجاب حکا م کو ہدایت کی کہ ا سٹیڈیم میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ گراؤنڈ کے اندر صفائی جبکہ اسٹیڈیم کے باہر تما م جھاڑیوں کو ختم کر کے اطراف میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شاہین ٹا ؤن کا دورہ کیا اور محکمہ آبپاشی کی جا نب سے ون آرکینال کی بھل صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایکسئن ایریگیشن کو ہدایت کی کہ نہر کی مکمل طور پر بھل صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments