کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کئے بغیر امن ممکن ہی نہیں، سمیرا ملک
کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کئے بغیر امن ممکن ہی نہیں، سمیرا ملک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی جدو جہد کرنا ہو گی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کئے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن ہی نہیں، عالمی طاقتوں کی بھارت کے اس غاصبانہ تسلط پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی جدو جہد کرنا ہو گی ، عالمی یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈٖیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے 5اگست2019کو کشمیری مسلمانوں کی کئی دہائیوں سے جاری جدو جہد آزادی کو سپوتاژ کر نے کیلئے بارتی آئین میں تارمیم کرتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر کی خودمختاری پر مذموم حملہ کیا جس کیخلاف پوری دنیا کے مسلمان احتجاج کر رہے ہیں ، محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ الحاق کا علان کیا تھا اور آج بھی 19جولائی1947 میں آل جمون کشمیر مسلم کانفرنس کے میں پاس کی جانیوالی قراداد پر کاربند رہتے ہوئے بھارتی تسلط سے نجات حاصل کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے اور ان کی مقدس خواب سے کشمیر میں آزادی کی کرنیں پھوٹیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments