جلوس کیلئے1122 نے جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیدیا
بلاک نمبر 19 تک مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں شہادت حضرت امام حسن المجتبیٰؑ کے سلسلہ میں 28 صفر 1448ھ، 12 اگست کو نکالے جانے والے جلوس کے لیے ریسکیو 1122 نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی نگرانی میں جلوس کے روٹ حسین چوک، کارخانہ بازار، کچہری بازار، امین بازار، سبزی منڈی مارکیٹ، محمدی بازار، شربت چوک سے دارالعلوم محمدیہ بلاک نمبر 19 تک مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ریسکیو پوسٹس قائم کی جائیں گی۔
ایمرجنسی کور کے لیے 5 ایمبولینسز، 2 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 2 فائر وہیکلز سمیت تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار تعینات رہیں گے ۔ تمام ریسکیو پوسٹس صبح 8 بجے سے فعال ہوں گی اور جلوس کے اختتام تک فرسٹ ایڈ، طبی امداد اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس فراہم کریں گی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments