2ملزمان کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع بھر سے اسلحہ کلچر اور بدمعاشی کلچر کے خاتمہ کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او جھال چکیاں انسپکٹر ذیشان اقبال نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزم الیاس سے بندوق 12 بور ڈبل بیرل اور ملزم رحمن سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی سرگودھا پولیس کی اولیں ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments