سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے متحد ہونا ہوگا، شازیہ بانو

 سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور قومی یکجہتی  کے لیے متحد ہونا ہوگا، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے، مہنگائی پر قابو پانے، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

جشنِ آزادی کے حوالے سے شازیہ بانو نے کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور پاکستان کے قیام کے مقصد کی یاد دلاتا ہے ۔ آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ ملک کی ترقی، استحکام، خوشحالی اور اتحاد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد بھی ہے ۔ ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے ، عوام بھی جشنِ آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں اور اس عزم کی تجدید کریں کہ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...