سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے سلسلہ میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 79ویں یومِ آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا، تقریب میں بچوں اور دیگر شرکاء نے بھی بھرپور شرکت کی،اس موقع پر کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ پاکستان قربانیوں اور لازوال جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا، نئی نسل کو تحریک پاکستان کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے بلڈ بینک اور ہیموفیلیا سروسز کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کا ذریعہ ہے۔ اور دکھی انسانیت کی خدمت قومی و انسانی فریضہ ہے ، تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی جبکہ کمشنر نے بچوں میں تحائف اور پھول بھی تقسیم کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments