لاکھوں کے ڈاکے ،زیورات،نقدی موبائلز و دیگر اشیاء لوٹ لیں

 لاکھوں کے ڈاکے ،زیورات،نقدی موبائلز و دیگر اشیاء لوٹ لیں

لاکھوں کے ڈاکے ،زیورات،نقدی موبائلز و دیگر اشیاء لوٹ لیں سلیمان پورہ بھلوال کے فارم سے ڈیڑھ لاکھ کے مرغے اور مرغیاں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران 48شمالی کے محمد بلال،مختار کالونی کے عامر سہیل ،چٹھہ کالونی کے امجد حسین،71شمالی کے محمد احمد،دھوری کے محمد جہانگیر،معظم آباد کے راشد علی ،نواحی سلیمان پورہ کے محمد کامران،عاقل شاہ کے محمد خالد،89جنوبی کے محمد اکر م کے گھروں سے بیس لاکھ روپے زائد مالیت کے زیورات،نقدی موبائلز و دیگر اشیاء،ضلع کچہری میں ثمینہ کوثر ایڈووکیٹ کے چیمبر سے نقدی و متفرق سامان،فیکٹری ایریا کے محمدجمیل کے میڈیکل سٹور سے قیمتی سامان،سلیمان پورہ بھلوال کے مزمل عثمان کے فارم سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مرغے اور مرغیاں،بلاک نمبر19سے علی حیدر،للیانی سے محسن سرفراز،نواب کالونی کے ساجد علی ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال کے باہر سے محمد قیصر ندیم،129شمالی سے محمد ذاکر کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...