آج پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ، طاہر یوسف

 آج پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ، طاہر یوسف

آج پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ، طاہر یوسف افواج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (نواز) اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ آج پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے ، جہاں ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں۔ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو توڑا ہے اور اس مقدس جدوجہد میں سینکڑوں جوانوں نے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ، حکومتِ پاکستان کی مدبرانہ خارجہ پالیسی کے باعث آج پاکستان عالمی سطح پر ایک نئی پہچان کے ساتھ ابھر رہا ہے ۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا سہ ملکی دفاعی معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین ایک تاریخی سنگِ میل ہے ، جو خطے میں امن، استحکام اور مسلم امہ کے اتحاد کا عملی مظہر ہے انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور پروپیگنڈے کے مقابلے میں پوری قوم اور تارکینِ وطن پاک فوج اور جمہوری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کے اس دور میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سلامتی اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...